لسبیلہ(نیوزڈیسک)آرمی ایو ی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے سسی پنوں کے مقام پر گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یکم اگست 2022کو ہیلی کاپٹر نے شام 5بج کر10منٹ پر اوتھل سے پی اے ایف فیصل بیس کےلئے اڑان بھری جسے6بج کر 5منٹ پر پہنچنا تھا،ہیلی کاپٹر کے نہ پہنچنے پر اس کی تلاش کی کوششیں شروع کی گئیں ۔6بجکر50منٹ پر سیون آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17اور تقریباً8بجکر10منٹ پر پی اے ایف بیس مسرور سے آگسٹا نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ سے ملحقہ سسی پنوں کے مقام پر گرا ہے جس پر پولیس اور آرمی کی ٹیمیں مذکورہ مقام کی طرف روانہ ہوگئیں۔
آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات








