بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ایران (iran)کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا جس کے بعد سرکاری ملکیتی نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حمید بوارد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کر دیا گیا ہے۔

محسن پاک نژاد اگست 2024 سے ایران کے وزیر تیل کے عہدے پر فائز تھے، ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری سات ماہ سے جاری جنگ نے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:یمنی حکومت کا حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

صدر کے دفتر کے نائب برائے مواصلات مہدی طباطبائی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کافی عرصہ پہلے استعفیٰ پیش کیا تھا جسے صدر نے ان کی درخواست پر منظور کیا۔

پاک نژاد نے استعفے سے قبل سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کے فروخت کردہ تیل کی آمدنی اب بھی ملک کو موصول ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔