اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ8سال کے طویل عرصے بعدالیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا، عمران خان نے فیصلے کوموخرکرنےکےلیے 9وکیل تبدیل کیے ، فیصلے پر الیکشن کمیشن کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،منگل کووزیرداخلہ راناثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرقانون کاکہناتھاکہ سیاسی جماعتوں کوپابندکیاگیاکہ وہ آمدن کے ذرائع بتائیں ،عمران خان نے جوڈیکلریشن جمع کرایاوہ جھوٹاقراردیاگیا،پاکستان کے آئینی ادارے نے آپ کی رسیدوں اورمنی ٹریل کے خلاف فیصلہ دیا
ممنوعہ فنڈنگ، فیصلے پر الیکشن کمیشن کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،اعظم نذیرتارڑ







