بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باہرسے رقم پاکستان لانا ممنوعہ فنڈنگ،رقم چوری کر کے باہر لے جاناکار خیر ،علامہ راجہ ناصر کاالیکشن کمیشن کے فیصلے پرردعمل

  اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ملک میں اوورسیز پاکستانیوں سے رقم جمع کر کے پاکستان لانا ممنوعہ فنڈنگ اور جرم ہےاور پاکستان سے رقم چوری کر کے باہر لے جانے پر آپ کو اس کار خیر پر انعام کے طور پر حکومت ملے گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھایہ ہےبھکاریوں کا پاکستان۔