ڈی پی او ڈی آئی خان ضیاءالدین احمد کے مطابق علاقہ ملانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قدرت اللہ، محمد فاروق، محمد شفیق، محمد اجمل اور محمد ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق بلوچ قوم سے ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں فضل، قیصر اور سعداللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں ڈی آئی خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی پختونخوا میں گورنر راج کا باعث بنی، وزیراعظم
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مال خانے کی دیوار اور چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں بی ڈی ایس کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکا مال خانے میں رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔









