دوحہ: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین(Salik Hussain) اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرانڈے مارلاسکا گومیز سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور پاکستانی ہنرمند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور اسپین کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے، قانونی ہجرت کے فروغ اور افرادی قوت کی نقل و حرکت کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے ہمراہ اسپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرانڈے مارلاسکا گومیز سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور اسپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، قانونی ہجرت کے فروغ، افرادی قوت کی نقل و… pic.twitter.com/evpehS26Xe
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) October 20, 2026
مزید پڑھیں:لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستانی ہنرمند کارکنوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جبکہ قانونی ہجرت کے مؤثر انتظام اور سیکیورٹی کے شعبے میں روابط کو بھی مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔









