بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا الیکٹرک بائیک پر 80 ہزار اور 3 پہیوں والی گاڑی پر 4 لاکھ روپے سبسڈی دینے کا اعلان

قومی اسمبلی(National Assembly) میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ملک میں ماحول دوست سواریوں کے فروغ کے لیے “نئی انرجی وہیکلز پالیسی 2030-2025 پیش کر دی گئی ہے۔

اس پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی حوصلہ افزائی کے لیے دو پہیوں والی الیکٹرک بائیک پر 80 ہزار روپے اور تین پہیوں والی گاڑی رکشہ وغیرہ پر 4 لاکھ روپے تک کی بڑی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کردی

حکومتی بریفنگ کے مطابق سال 2030 تک ملک بھر میں تقریباً 3 ہزار پبلک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں موٹرویز اور قومی شاہراہ (5-N) پر 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، موجودہ پٹرول پمپس پر بهی چارجنگ پوائنٹس کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ الیکٹرک موٹرز، بیٹریوں اور چارجرز کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ بڑھا کر درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے اور استعمال شدہ بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کا جامع نظام تشکیل دیا جا سکے۔