خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدت4.4 ، گہرائی105کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
مزید پڑھیں:صارفین بل ادا کریں، لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔









