بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ(Rana Sanaullah) نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔ْ

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، سمجھتا ہوں کہ یہ نوٹسز سیٹل بھی ہوسکتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہے تھے عشق بانی پی ٹی آئی میں مارا جاؤں گا اور خود محسن نقوی سے ملتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتے تھے اور بیانیے بنائے جاتے تھے ، ان کو بار بار کہا گیا کہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتے تھے اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting