اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مبینہ طور پر پنجاب حکومت کے زیرعتاب پولیس افسران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پنجاب پولیس کے ان اہلکاروں اور افسران جنہیں فرض کی ادائیگی کی پاداش میں پنجاب کی عدالتی حکومت چن چن کے نشانہ بنا رہی ہے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مریم نوازنے پولیس کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھاکہ ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء، قوم کے بہادر بیٹوں کو میرا سلام عقیدت!
مریم نوازکا پنجاب حکومت کے زیرعتاب پولیس افسران سے اظہار یکجہتی








