اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعرات کو ملک بھر میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنان سے اپنے خطاب میں خاص طور پر ام حریم کا نام لیا اور کہاکہ برطانوی اخبار’’ فنانشنل ٹائمز‘‘ کے آرٹیکل میں تو نوازشریف اور شہبازشریف کو دیے گئے 20ارب ڈالرز بھی تو ذکر ہے لیکن میں حیران ہوں کہ ام حریم کو اس کا نہیں پتہ چلا، اسے صرف پتہ چلا ہے کہ عارف نقوی نے دو ملین ڈالرزاکھٹے کرکے تحریک انصاف کو دکئے ہیں ، شریف برادران کو 5ارب روپےبطور رشوت دیے گئے لیکن ان کا کسی کو نہیں پتہ چلا۔ واضح رہے کہ فنانشنل ٹائمز کی تحریک انصاف کے مبینہ مالیاتی سکینڈل کی رپورٹ سب سے پہلے ام حریم کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر ہوئی تھی جس کے بعد تھوڑی ہی دیر بعدیہ اکائونٹ بند کردیا گیاتھا۔
حیران ہوں ام حریم کوہمارے 2ملین ڈالرزکا تو پتہ چل گیا مگر نوازاورشہبازکے20ملین ڈالرکا نہیں، عمرا ن خان








