بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اساتذ ہ اور کلرکوں کےاحتجاجی کیمپ پر پولیس نے دھاوابول دیا،متعدد زخمی

راولپنڈی(وقار زیدی )راولپنڈی پولیس نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سابق چیف ایگزیکٹوافسر اعظم کاشف کی دوبارہ تعیناتی کے فیصلے کے خلاف اساتذہ و کلرکوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے جاری احتجاجی کیمپ کے چھٹے روزاچانک دھاوا بول دیاگیا،سی ای او ایجوکیشن پرہڑتالی کارکنوں کے حملے کے بعد ایس ایچ او تھانہ وارث خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے اندھا دھند لاٹھی چارج سے مقامی اخبار کے فوٹو گرافر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔جبکہ پولیس نے کیمپ اکھاڑ پھینکااور کیمپ میں موجودمتعدد رہنماؤں ، اساتذہ اور کلرکوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس لاٹھی چارج کے باعث مری روڈ پر ہنگامہ کھڑا ہو گیااور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔اساتذہ تنظیموںاور ایپکاعہدیداروں نے پرائیویٹ افراد کے ذریعے اساتذہ و کلرکوں پر تشدد اور بعد ازاںپولیس گردی کے خلاف کل (بروزجمعہ)سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور دفاترمیں تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے،اور معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج اور تالہ بندی کی دھمکی دے دی ہے۔