بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکاؤنٹس میں رقم کہاں سے آئی کہاں خرچ ہوئی علم نہیں، پی ٹی آئی ملازمین نےبیانات قلمبند کرادیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد تحریک انصاف سنٹرل سیکریٹ کے 4 ملازمین طلب کئے گئے ۔ محمد رفیق،طاہر اقبال ،محمد ارشد نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد ارشد نے بیان میں بتایا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا ؟کچھ علم نہیں ہے ۔طاہر اقبال نے کہا اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر کو دی جاتی تھی۔ ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اور پارٹی کے جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں۔ فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔ملازم محمد رفیق نے بیان میں بتایا کہ رقم کہاں کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی علم نہیں ہے۔میرے دستخط شدہ بلینک چیک پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ لے لیتا تھا۔