بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کے ہم خیال شاہد خاقان بھی خفیہ مشن پرلندن پہنچ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے ہم خیال سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی بھی خفیہ مشن پر برطانیہ پہنچ گئے ،گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ان کا بی لندن کا تیسرا دور و ہے ، جہاں پر وہ پارٹی قائد نواز شریف سے آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ ملاقات کر یں گے ۔ شاہد خاقان جنہیں پارٹی میں مریم نواز کا غیر علانی نمائندہ سمجھا جاتا ہے گزشتہ روز لندن روانہ ہو گئے ، ان کا یہ دور وغیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔ شاہد خاقان عباسی دس روز قبل برطانیہ سے واپس آئے تھے، اچانک دوبارہ نواز شریف کی کال پرلندن پہنچ گئے ،مریم نواز کے قریب سمجھے جانے والے جاوید لطیف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں ، وہ تین دن قبل اسلام آباد سے لندن گئے تھے، مریم نواز کے بیانیہ کے سب سے بڑے حامی ، ووٹ کو عزت دو کے خالق سینیٹر عرفان صدیقی دو ہفتے سے لندن میں موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف سے ملاقاتیں کر چکے ہیں ، رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دورے میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں کی تھیں، ایک آن دی ریکارڈتھی جو دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ، جبکہ دوسری ملاقات آف دی ریکارڈتھی جو 45 سے 50 منٹ جاری رہی ، سی ملاقات نواز شریف نے اپنے آفس کی بجائے کسی دوست کے گھر خفیہ طور پر کی تھی ،عرفان صدیقی ،شاہد خاقان عباسی ، میاں جاوید لطیف کی بیک وقت لندن موجودگی اور نواز شریف سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں کسی بڑی خبر کا پیش خیمہ ہیں ،ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کوئی بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں جس میں ان کی واپسی ، مریم نواز کے سیاسی و جماعتی کردار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان ملاقاتوں میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرمنی ایکشن کی حکمت عملی بھی شامل ہے ۔ ن لیگ میں جلد انتخابات کی سوچ پہلے سے موجود ہے ۔ مذکورہ بالا امور پر مشاورت کے لئے مریم نواز کے ہم خیال لندن میں موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔