اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ 13اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا آئندہ کا لائحہ عمل سنے گا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب ۔
امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا اآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب #حقیقی_آزادی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022









