بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہاکہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی۔اتوار کواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں: وہ نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔