بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہر لاہور میں شوٹرز کی کی تعداد بڑھنے لگی

لاہور(ممتاز نیوز)شہر لاہور میں شوٹرز کی کی تعداد بڑھنے لگی شہر میں 17 بڑے گینگز کے پاس 150 سے زائد کرائے کے قاتل (شوٹرز ) موجود ہیں

سپیشل برانچ کی جانب سے سپیشل رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئیں

سپیشل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس افسران اور سیاست دانوں کو بھی ان شوٹرز سے خطرہ ہو سکتا ھے ، سپیشل برانچ کی تحقیقی رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو فوری بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا

سپیشل رپورٹ میں جن گینگز کا نام شامل کیا گیا ھے ان میں قیصر بٹ گروپ لکھو ڈیر مناواں شامل ہیں ،

سپیشل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میو گروپ کوٹ لکھپت ، عمران کالی گروپ نشتر کالونی میں کام کرتے ہیں ،

حافظ ثانی و حافظ سمیع گروپ بھی شامل ہیں

لالہ شہباز گروپ شادباغ ، مصری شاہ ، گجرپورہ میں کام کرتے ہیں

شوٹرز پیسے لے کر قتل و غارت کرتے ہیں فوری گرفتار نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر خطرہ ہو سکتا ھے۔

میر عبداللہ گروپ لندن سے مانیٹر کرتا ھے ،

کنو گروپ شمالی لاہور۔ مودہ سودا گروپ راوی روڈ۔ لالہ شہباز گروپ مصری شاہ میں کارروائی کرتا ہے جبکہ ہاشو گینگ شاہدرہ۔بٹ گینگ لٹن روڈ۔ اکرم گینگ مغل پورہ۔۔جھیڈو گینگ کاہنہ۔ خان گینگ نواب ٹاون علی عمران گینگ سبزہ زار میاں وکی مجاور گروپ بھی سرگرم ہیں۔