بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہورہائیکورٹ نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کی چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار رکھنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ مسلم لیگ ق کے آئینی عہدیدار ہیں ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست ہے ۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کامل علی آغا کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ،الیکشن کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے ،عدالت اس کے امور میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔