اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نفرت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو لکھ کر دیا تھا شہباز گل نے وہی پڑھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ ان کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آپ کے حکم پر شہداء کے خلاف پوری مہم چلائی گئی، شہداء کے خلاف مہم پوری قوم نے دیکھی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی پوری سیاست فتنہ، نفرت اور جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے آپ کا دیا ہوا اسکرپٹ پڑھا، شہداء کیخلاف آپ کی پارٹی نے مہم چلائی، جو نفرت کے بیج آپ بو رہے ہیں اس کو آپ ہی کاٹ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہیلی کاپٹر شہداء کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی، آپ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، آپ کو اقتدار کا لالچ ہے، آپ ملک دشمنی کر رہے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا۔
عمران خان نے جو لکھ کر دیا تھا شہباز گل نے وہی پڑھا، مریم اورنگزیب








