بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف عمران خان کے خوف سے اکٹھی ہوئی ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوزڈیسک) سابق وزیر خارکا جہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی نہ ایک سوچ ہے اور نہ ہی ایک جھنڈا ہے، وہ سب عمران خان کے خوف سے اکٹھی ہوئی ہیں، ملکی معیشت انتہائی بدحالی کا شکار ہے جس کے ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہیں جنہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے اور سوچ کا ساتھ دیں انشاء اللہ بہت جلد عمران خان ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمد ناصرپڑ ھیا رکے زیراہتمام این اے 157کی امیدوار مہر نور بانو قریشی کی حمایت کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، میاں محمد عدنان، میاں نادر،ملک عامر، میاں ناصر، امیدوار چیئرمین یوسی 74محمد افضل شریف زرگر، میاں محمد عمیر، شعیب لابر، ملک جاوید آڑول، ملک نذروینس بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزید کہا کہ حال ہی میں عوام نے پی پی 217 سمیت 20 سیٹوں پر عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کردیا انشاء اللہ 157پر بھی کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافی ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں آئے روز کسی نہ کسی اشیاء کی قیمت میں اضافے نے ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔