اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ کس قانون اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
Strongly condemn the torture being inflicted on Shahbaz Gill. Under what law & under who's orders is this being done? If he broke any law then he shd be given a fair hearing. But just to salvage Imported govt of crooks the Constitution & all laws are being violated with impunity.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 12, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو انہیں صفائی کا پورا موقع ملنا چا ہیے۔ امپورٹڈ غلام حکومت کے لئے بلا خوف آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
شہباز گل نے آج عدالت میں پیشی کے دوران تشدد کئے جانے کا بیان دیا تھا۔









