اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے صدرعارف علوی کے اس بیان کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب صدر حساب کتاب رکھنے پہ نہیں پکڑے گئے بلکہ حساب کتاب چھپانے اور اس میں گڑبڑ کرنے پہ پکڑے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کاکہناتھاکہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، پارٹی سیکریٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر اور سیما ضیا کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا، امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کے لیے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا اور کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھلوانے پر کہا کہ پرائیویٹ کمپنی ہے۔
جناب صدر حساب کتاب رکھنے پر نہیں چھپانے پرپکڑے گئے ہیں،احسن اقبال کاصدرعلوی کے بیان پرردعمل








