اسلام آباد(ممتا ز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدر ی شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے لاہور میں ماموں پرویزالٰہی کے جلسے سے خطاب اور مونس الٰہی کے حالیہ انٹرویو میں اپنے اوپر الزامات پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کل اپنے ایک محترم(ماموں پرویز الٰہی) کا (مزاج کے برعکس) خطاب سن کر بہت تعجب ہوا اور آج ایک آرٹیکل (جاوید چوہدری کے کالم میں مونس الٰہی کا انٹرویو)پڑھ کر ذہن نے کہا کہ ایسا کرارا تفصیلی ہر ایک بات کا ثبوت کے سا تھ جواب دوں کہ یہ لا جواب ہو جائے لیکن والدہ محترمہ نے صبر کی تلقین کی اور ایک حدیث کا حوالہ دیا “مَنْ صَمَتَ نَجَا”۔جس کا مفہوم ہے “جو خاموش رہا نجات پا گیا” ، اس کے بعد دل سے ایک ہی دعا نکلی ہے میرے اللہ ہمیں ریاکاری, مکاری, جھوٹ, تہمت اور سب سے بڑھ کر منافقت سے اپنی پناہ میں رکھ ۔ اور جو ہم پر تہمت لگائے ان کو ہمارے بار بار جواب دینے کی بجائے آ پ ہی حقیقت سب پر عیاں کر دے یا رب العالمین!
جس کا مفہوم تھا "جو خاموش رہا نجات پا گیا" ، اس کے بعد دل سے ایک ہی دعا نکلی ہے میرے اللہ ہمیں ریاکاری, مکاری, جھوٹ, تہمت اور سب سے بڑھ کر منافقت سے اپنی پناہ میں رکھ ۔ اور جو ہم پر تہمت لگائے ان کو ہمارے بار بار جواب دینے کی بجائے آ پ ہی حقیقت سب پر عیاں کر دے یا رب العالمین!
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) August 14, 2022








