بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کی فتح کے ڈر سے الیکشن نہیں کرانا چاہ رہے تو مارشل لا لگادیں،فوا دچودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ کی آزادی اور آزادی صحافت کے دن منانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے پارٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش ہو رہی ہے، پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے، ہم پورے پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی گئی، شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، شہباز گل کا ریمانڈ اس لیے مانگا جا رہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن، نواز شریف، ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں؟ ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی۔فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ عاشور کے دن گفتگو لینڈ لائن پر ہوئی تھی سب کو پتا ہے، عمران خان نے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کی فتح کے ڈر سے الیکشن نہیں کرانا چاہ رہے تو مارشل لا لگادیں۔