اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف مفرور ہیں اور پاکستان واپسی پر انہیں لازمی گرفتار کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہاکہ نوازشریف چونکہ اشتہاری ہوچکے ہیں اس لئے حکومت پنجاب نہیں بلکہ پاکستان اس بات کی پابندہے کہ جوسزایافتہ شخص ہے اور عارضی ضمانت پر باہرگیاوہ واپس آتا ہے تو اسے گرفتارکرے۔واضح رہے کہ اس پہلے مسلم لیگ ن کے رہنماجاویدلطیف نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھاکہ نوازشریف ستمبر میں واپس آرہے ہیں اور انہیں واپسی پر کسی صورت گرفتارنہیں ہونے دیاجائے گا۔
نواز شریف مفرور، پاکستان واپسی پر لازمی گرفتار کریں گے،کامل علی آغا







