بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‏میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تائید نہیں کر سکتی، مریم نواز

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر پارٹی قائد میاں نواز شریف انتہائی ناخوش ، پارٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اس فیصلے کیخلاف عوام کیساتھ کھڑی ہوں۔ منگل کی رات مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔