اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق نے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنے والوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ جو بھی ہمیں وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرے گا ہم اس کا ساتھ دینگے۔
ق لیگ کی ن لیگ سے بھی بات چیت جاری ہے ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے تاہم خواہش ہے کہ معاملات طے ہوں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوتے ہیں تو یہ بھی اچھی بات ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔
ق لیگ کا کہنا ہے کہ صرف وزارت اعلیٰ پنجاب ہی نہیں ہمارا موقف موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا بھی ہے اور معاملات طے کرنے کیلیے اسے ہمارے اس موقف کی حمایت کرنا ہوگی
نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ چاہتی ہے کہ جس سے جو بھی کمٹمنٹ کی جائے اس پر فوری عمل ہونا چاہیے اور اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر اس وقت آئی ہے جب ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کو اگلا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ق لیگ کا وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنیوالوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ







