بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کا طلبہ سے دلچسپ مکالمہ،سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)میں طلبہ سے دلچسپ مکالمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ۔منگل کو سوشل میڈیا پر حکمران جماعت تحریک انصاف کے حامی ہینڈلز سے سول سُپرمیسی کے عنوان کے تحت پوسٹ کی گئی جو واٹس ایپ گروپس میں بھی پھیلائی گئی۔ اس پوسٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا ، جہاں طلبہ سے ان کا مکالمہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے حامی طلبہ کے مطابق جنرل باجوہ نے ایک موقع پر کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فوج سیاسی فیصلے کررہی ہے تو پھر آپ کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کون ہیں؟۔کمیل علی نامی طالب علم کی جانب سے سب سے پہلے یہ مکالمہ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جس کے بعد بحث شروع ہوئی۔ ماہم ناصر نامی لمز کی ایک خاتون لیکچرر نے اپنے ایک طالب علم سے منسوب کر کے ٹویٹ کیا کہ معلوم نہیں کیا ہوا مگر جنرل باجوہ کے ساتھ سیشن میں جانے والاہر کوئی تھا تو اینٹی اسٹیبلشمنٹ مگر نکلااس کے حامی بن کر ۔ اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ در ہی ایسا جو جاتا ہے وہاں کا ہو جاتا ہے۔ ایک اور صارف حسن مشہدی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ یہ بات سن کی تو اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہوں گی۔مہمند خان نامی ایک طالب علم نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے جنرل باجوہ سے پوچھا کہ جو سوال وجواب سیشن میں ہوئے کیا وہ اس کی مکمل اور درست تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں؟جنرل کا جواب تھا کہ نہیں، یہ قواعد کے خلاف ہوگا۔ادھرپی ٹی آئی مخالف صارفین نے جنرل باجوہ سے منسوب اس بات کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کی خود ستائی قرار دیا ہے۔