لاہور(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کوجیل میں غیر قانونی طور پر چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپریٹنڈنٹ کو عہدوں سے ہٹانےکے احکامات جاری کردیئے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں ہاشم ڈوگر نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے پریس ٹاک کے بعد میرے علم میں آیا ہے کہ جیل داخلے کی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طور پہ چکی میں رکھا گیا جو کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ کے ہٹانے کےلئے مجاز اتھارٹی کوسفارش کر دی ہے ۔
شہباز گل کیساتھ غیر قانونی سلوک،وزیرداخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپریٹنڈنٹ کوہٹانےکے احکامات
Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20








