اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت کی جانب سےپولیس سروسز آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی بہادری اورممتاز خدمات پر پریزیڈنٹ پولیس میڈل (پی پی ایم)کا اعلان کیا گیاجس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں یہ اعزاز بہادری اور ممتاز خدمات کی اعتراف میں دیا گیا ہے۔ذیشان شفیق صدیقی کی پنجاب میں تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے میڈل کیلئے حکومت پاکستان کوسفارش بھیجوائی گئی تھی۔ صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے اعزاز دینے کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذیشان شفیق صدیقی اے ایس پی راجن پور، صادق آباد، بہاولپور، ایس پی گوجرانوالہ اورایس پی سٹی کراچی سمیت ایس ایس پی شکار پور، سانگھڑاور کمانڈنٹ ایس ایس یو کراچی رہ چکے ہیں اور اس وقت ایس ایس پی کشمور تعینات ہیں۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کیلئے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعلان








