بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کا حمزہ شہبازکو دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ، آج پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔
لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔