لاہور(ممتاز رپورٹ)پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ،متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین عثمان خالد خان کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تسنیم علی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر چکوال عدنان محمود اعوان کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (پروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ)سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد ذیشان حنیف کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری حسن وقار چیمہ کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)منڈی بہائوالدین کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اوکاڑ عباس ذوالقرنین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین تعینات کردیا گیا۔
پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ،متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل








