اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مستردہونے کا کریڈٹ لینے کی کوشش ،سوشل میڈیاصارفین وفاقی وزیرپر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا۔سوشل میڈیاصارفین نے ترجمان وزارت صحت کے اس بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوکہاکہ ترجمان صاحب آپ کے وزیر کی منظوری کے بعد ہی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کابینہ کو ارسال کی گئی۔آپ کے وزیر نے نہیں بلکہ کابینہ نےسمری مسترد کی۔کیاآپ نے سب کوبیوقوف سمجھا ہوا ہے۔سوشل میڈیاصارفین نے کہاکہ عبدالقادرپٹیل کابینہ سے مستردہونے والی سمری کا کریڈٹ خود لیناچاہتے ہیں تاکہ انہیں سراہا جائے۔
وزیر صحت قادرپٹیل کی ادویات قیمتیں بڑھانے کی سمری مستردہونے کا کریڈٹ لینے کی کوشش ،سوشل میڈیا پر کڑی تنقید








