بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی معیشت کو سری لنکا سے تشبیہ دینا درست نہیں: چینی قونصل جنرل

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل نے پاکستانی معیشت پر بیان جاری کیا ہے۔

چینی قونصل جنرل لی بیجیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سی پیک پاکستانی معیشت کو جکڑنے نہیں بلکہ مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دیا جانا درست نہیں، چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہاہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا قرض مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔