بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف فیصل آبادعوامی احتجاج جاری

فیصل آباد(ممتاز نیوز) فیصل آباد میں بجلی کی قیمتوں میں ہونےوالے اضافہ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، بدھ کو سینکڑوں شہریوں ناولٹی پل پر بجلی کے بلوں میں اضافہ کیخلاف شدید احتجا ج کیا ۔ شہریوں جن میں بڑی اکثریت بے روزگار ہونے والے مزدورں کی تھیں نے وفاقی حکومت اوروزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے شہریوں کے مطابق بجلی کے بلوں میںحالیہ بے پناہ اضافہ کے باعث ہم شدید مشکلات کا شکارہیں۔ ہزاروں گھروں کے چولہےبوجھ چکے ہیں۔