بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی75سالہ تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے،سامراج اور اس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگادیے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے سیاسی خودمختاری ہی نہیں بلکہ معاشی خود مختاری بھی داؤ پر لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز عمران خان ہیں،ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔