لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ، گورنر پنجاب نے منظوری دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات ہو گا جبکہ ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیدیا








