بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد زیادتی کیس،شاہد اختر رحمانی کا تحقیقاتی رپورٹ کے لیے پولیس حکام کوخط

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس شاہدہ اختر رحمانی نے فیصل آباد میں خاتون کے اغوا کے بعد زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بی ڈی ایس کی طالبہ کے اغوا، تشدد اور بہیمانہ فعل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ سیکرٹری ڈبلیو پی سی نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، سی پی او اور ڈی پی او کو واقعہ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ کے لیے خط ارسال کردیا،متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس نے کہا کہ گورنر پنجاب سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے، گورنر پنجاب کو اس معاملے کے متعلق تحریری طور پر بھی آگاہ کیا ہے۔ شاہدہ اختر رحمانی نے فیصل آباد میں ہونے والے گھناؤنے جرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ڈبلیو پی سی ملک بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف مؤثر آوز اٹھاتی رہے گی، وویمن پارلیمانی کاکس ملک بھر کی خواتین کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر آواز اٹھاتی ہے، وویمن پارلیمانی کاکس نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور رپورٹ وویمن پارلیمانی کاکس کو ارسال کرے۔