کراچی (ممتاز رپورٹ) کراچی بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو خطاب کی دعوت دے دی ۔اس حوالے سے انہیں بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا کہ کراچی کے وکلا کی درخواست پر آپ کو 20اگست بروز ہفتہ جناح ایڈیٹوریم سٹی کورٹ کراچی میں خطاب کےلئے مدعو کیا جاتا ہے ۔ دعوت نامے کے مطابق بار کے ارکان ملک میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر عمران خان کا نقطہ نظر جاننا چاہتے ہیں ۔
کراچی بار نے عمران خان کو خطاب کی دعوت دے دی








