بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف نے آرمی چیف کیخلاف نازیباالفاظ استعمال کئے تھے، شہباز گل نے کوئی ایسی بات کہی ،اعجازچودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجازچودھری نے شہباز گل کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف نےنام لے لے کر آرمی چیف کو برا بھلا کہاتھا، میں نہیں سمجھتا شہباز گل نے کوئی ایسی بات کہی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اعجازچودھری نے کہاکہ نواز شریف،ایازصادق،زرداری پرویزرشیدنے آرمی چیف کو گالیاں نکالی ہیں، میں نہیں سمجھتا شہباز گل نے کوئی ایسی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم ہمیشہ نہیں رہتایہ لوگ بھگتیں گے۔