بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول 22 اگست کو یورپ کے چار ملکوں کے دورہ پر روانہ ہوں گے

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپ کے چار ملکوں کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں جرمنی پہنچیں گے جس کے بعد وہ سویڈن،ناروے اور ڈنمارک جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔