لاہور(نیوز ڈیسک )لاہورائیرپورٹ پرڈومیسٹک ڈپارچر سے انٹرنیشنل پروازوں کاآغاز ہوگیا،تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں ،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اورڈومیسٹک بربفنگ ایریاکے درمیان سلائیڈنگ ڈورنصب کیے گئے ہیں ،ڈومیسٹک روانگی میں 6امیگریشن کائونٹر ز قائم کیے گئے ہیں ،ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیرہوائی بازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پرعمل درآمد کیاگیا،سعودیہ ،فلائناس اورکویت ائیرویز کی پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں ،775بین الاقوامی مسافروں کوڈومیسٹک ڈپارچر سائیڈ سے بھیجاگیا
لاہورائیرپورٹ پرڈومیسٹک ڈپارچرسے انٹرنیشنل پروازوں کاآغاز ،3پروازیں آپریٹ







