اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کر دیا۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار کیش امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت37.2 ارب روپے 90 لاکھ افراد تک فوری طور پر پہنچائے جارہے ہیں۔ یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد جانی و مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے. سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی ہمارا قومی مشن ہے۔
آج سے میں نے سیلاب متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے. ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار کیش امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے. تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 19, 2022








