بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر مونس الٰہی کی وضاحت

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر وضاحت دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور میڈیا میں مونس الٰہی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
مونس الٰہی سے متعلق کہا جارہا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ بھی جاری کردیا ہے۔
لیکن اب ٹوئٹرپر مونس الٰہی نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں عمران خان کی بہت عزت کرتا ہے اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے حیرت انگیز ہے لیکن یہ جعلی لیٹر ہے جو میری شمولیت سے متعلق گردش کررہا ہے۔