اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پمز ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،لوگ گاڑی کے ساتھ سلفیاں بناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عمران خان پی ٹی رہنما شہبازگل سے ملنے پمز جارہے تھے تو اس دوران ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس پر وہ دوسری گاڑی میں بیٹھ گئے،عمران خان کی پنکچر گاڑی جب تک پمزکے باہر کھڑی رہی تو شہریوں کا اس کے اردگرد جمع غفیر رہااس دوران فیملیز اور دیگر لوگ کی گاڑی کیساتھ سیلفیاں اور پکچرز بنا تی رہیں۔
عمران خان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا، گاڑی پمز اسپتال کے باہر کھڑی ہے، فیملیز خان صاحب کی گاڑی کیساتھ سیلفیاں اور پکچرز بنا رہی ہیں۔۔!!
خان کی گاڑی سے اتنی محبت 😍 pic.twitter.com/vL0yohWewz— Mughees Ali (@mugheesali81) August 19, 2022









