بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی ریلی کا روٹ تبدیل،زیروپوائنٹ سے نکالی جائیگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کل کی ریلی میں شرکت کی اپیل کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ کل وہ ہمارے ساتھ شامل ہو اور احتجاج میں اپنی آواز اٹھائے ۔اپنے پہلے ٹویٹ میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں مغرب کے بعد چائنہ چوک سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کروں گا ۔تاہم اس کے تھوڑی دیر بعد ایک اور ٹویٹ میں ریلی کے روٹ میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ریلی مغرب کے بعد زیروپوائنٹ سے شروع ہوگی جو ایف نائن پارک تک جائے گی ۔