بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو ذہنی تشدد سے توڑ سکتے ہیں تو کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔
شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد میں عوام باہرنکلی ہے،آج تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چنگیز خان نے اپنے دور میں تین کروڑ مسلمانوں کا قتل عام کیا،اس وقت بھی پاکستان میں ایسی ہی دہشت پھیلائی جا رہی ہے، شہباز گل کو اس لیے پکڑا اس لیے تشدد کیا، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان،خواجہ آصف نے شہباز گل سے زیادہ سخت بیان دیا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو بیان کی وجہ سے نہیں پکڑا،شہبازگل پرتشدد کیا گیا،انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی وہ قانون سے اوپرہے، شہبازگل پرتشدد ڈرانے کی کوشش ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی کر سکتے ہیں، پاکستانیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو بند کرنے کے لیے نجی چینل کو بند کیا گیا، نجی چینل سچ دکھارہا تھا،نجی چینل کو بند کر کے باقی چینلزکے لیے خوف پھیلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،24 گھنٹے کے نوٹس پر عوام باہر نکل آئی، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، دنیا کی تاریخ میں فرعون، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا غلام بناتے تھے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے،26سال کی سیاست میں پہلی دفعہ ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں،پہلی دفعہ ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم انگریز سے آزاد ہو گئے لیکن آج بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا،قوم 25 مئی کا دن نہیں بھولے گی،25مئی کو پُر امن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، 25مئی کو دہشت پھیلا کر پولیس،رینجرز نے بے دردی سے شیلنگ کی،چوروں کا ٹولہ، بھگوڑا اور سب سن لو یہ قوم جاگ گئی ہے، سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کو ڈرایا جارہا ہے،چیلنج کرتا ہوں جومرضی کرلوعوام کے سمندرکونہیں روک سکتے،عوام کا سمندرآزادی چاہتا ہے، شہباز گل کو ذہنی تششد سے توڑ سکتے ہیں تو کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔
اس سے قبل ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سلامتی، دفاع،عزت عمران خان کے ساتھ ہے، جوعمران خان کے ساتھ نہیں وہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں راج کررہا ہے، عمران خان لوگوں کی جان ہے، سابق وزیراعظم خان لوگوں کی جرات ہیں، عمران خان پاکستان کا نشان ہے، عمران خان زرداری،شہبازشریف کے لیے سیاسی موت کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ فوج سے درخواست کرتا ہوں حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔ عمران خان پر مشکل وقت آیا ہے ہر شخص کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،ان چوروں سے جان نہ چھڑائی تو ملک ڈوب جائے گا ۔ میں نے جوانی کے 10سال قید میں گزارے ۔16بار وزیر رہےلیکن کسی غریب کو پارلیمنٹ جاتے نہیں دیکھا ۔ واحدسیاسی ورکرہوں جس نے حلقےمیں4ویمن یونیورسٹیاں بنوائیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں اگر اب بھی چوروں سے جان نہ چھڑانی تو ملک ڈوب جائیگا۔ عمران خان پر امتحان کا وقت آیا ہے۔آج کا سچ عمران خان ہے اس کا ساتھ دیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرادسعید نے کہا کہ آج ہم اپنے بھائی شہبازگل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،شہبازگل کے بیان کا بہانہ بنا کر ایک ٹی وی کو بند کردیا گیا،انہیں گرفتارنہیں اغوا کیا گیا۔پرسوں میری ان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ان پر جسمانی اورذہنی تشدد کیا گیا،شہبازگل نے مجھے بتایا سانس لینے میں تکلیف ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا میرے کمرے میں ڈاکٹر کو نہیں آنے دیتے، شہباز گل نے کہا چیخ رہا تھا اگلے دن دوپہر کو ایک نرس کوبھیجا گیا،شہبازگل نے بتایا کمرے میں ڈاکٹرنہیں پرائیویٹ لوگ موجود تھے،شہبازگل کوفوری طورپرطبی امداد دی جائے،شہبازگل کے حوالے سے فوری آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے،تشدد کرنے والوں کونشان عبرت بنایا جائے۔ ابھی تک شہبازگل سے ان کے بیان کے حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا گیا،شہبازگل نے کہا وہ بہانہ نشانہ عمران خان ہیں،سن لوعمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگریہ لائن کراس کرنے کی کوشش کی تواینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت چور،ڈاکومسلط کیے گئے،نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق کے بیانات سب کے سامنے ہے، کچھ بھی کرلوتمہاری دھمکیوں سے نہیں جھکیں گے،پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شہبازگل پربدترین تشدد کیا گیا،ہم جنگل کے قانون کونہیں مانتے، ان کوکہنا چاہتا ہوں اتنا ظلم کروجتنا برداشت کر سکو گے، پی ٹی آئی دور میں کبھی اپوزیشن کو احتجاج، ریلیوں سے نہیں روکا گیا تھا، فاشسٹ حکومت شہباز گل پر تشدد کررہی ہے،ہم دبنے والے نہیں لڑنے والے ہیں اور مقابلہ کریں گے،ملک میں فوری طورپرالیکشن کرایا جائے،ہم اس امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے،کل راولپنڈی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورپاکستان میں بڑھادی گئیں،ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، عوام کی سپورٹ سے ان تمام قوتوں کوشکست دیں گے،انشااللہ تحریک انصاف ٹوتھرڈ میجورٹی سے اقتدارمیں آئے گی۔ عالمی سازش کی بنیاد پرعمران خان کوہٹایا گیا،ہم اس امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔