بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی دھمکی کو ساری دنیا نے براہ راست دیکھا، اب قانون کے سامنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا،

قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے۔