بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ ہٹایا گیا؟ عمران خان

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔
پی ٹی آئی کے زیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرے میں امیراورغریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ نوازشریف اقتدار میں آیا تو 17 فیکٹریاں بنا چکا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا، نہیں چاہتا تھا کہ امریکہ کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں، روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا۔