بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے جائیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہ کاری ہوئی ہے،سب کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی ہوگی،سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے جائیں گے،وزیراعظم سیلاب متاثرین کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ،اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں سے تماشہ چل رہاہے ،عمران خان نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیاہے،عمران خان سے کوئی حساب کی بات پوچھی جاتی ہے تو وہ جواب نہیں دیتے،

پی ٹی آئی والوں نے 4 سال میں معیشت کا دیوالیہ نکالا،عمران خان پکڑے گئے ، جرم ثابت ہوگیا، فیصلہ آگیا،مالم جبہ، بی آرٹی، آج تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا،ایک بیانیہ بنا لیا جب عدالت میں ثبوت کی باری آئی تو کچھ نہیں، ان کی صداقت اور امانت کا جنازہ نکل چکا ہے، یہ جھوٹے بھی ہیں،کے ایس بی بینک کے اکاؤنٹ کے پیسے نکل کر ذاتی اکاؤنٹس میں جاتے رہے،دو کمپنیز آف شور ہیں، ایڈریس زمان پارک کا ہے